پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

image

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 183 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جبکہ معاذ صداقت نے 50 اور فخر زمان نے 21 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا اور مہیش تھیکشانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ لاہیرو اُدارا 91 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ کمندو مینڈس نے 23 اور داسُن شناکا نے 18 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صائم ایوب، رضا اللہ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اس کامیابی میں صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ فیصلہ کن ثابت ہوئی، جس کے باعث قومی ٹیم نے سیریز کا آغاز فتح کے ساتھ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US