جھنگ ڈیزرٹ ریلی 16 سے 18 اکتوبر کو کھیلی جائے گی

image

پہلی مرتبہ جھنگ میں ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین اور ریس ڈرائیور صاحبزادہ سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جھنگ ڈیزرٹ ریلی 16 سے 18 اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔

یہ صرف ایک تین روزہ جیپ ریلی نہیں بلکہ ایک شاندار ثقافتی میلہ ہو گا جس سے جھنگ کی ثقافت بھرپور انداز میں اجاگر ہوگی اور پوری دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس ایونٹ میں ملک بھر سے سو سے زائد نامور مرد و خواتین ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں، جبکہ ریلی کے دوران پچاس ہزار سے ایک لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔

اس تین روزہ میلے میں جیپ ریلی کے ساتھ ساتھ والی بال، نیزہ بازی اور دیگر روایتی و ثقافتی کھیل بھی کھیلے جائیں گے۔

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کے ذریعے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ علاقائی ثقافت کو بھی عالمی سطح پر متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US