خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد بھی میٹرک سالانہ امتحان دوم کا شیڈول برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کل پیر 12 اکتوبر کو فزکس کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ کمیٹی پشاور کے مطابق صوبے میں موجودہ صورتحال کے باوجود میٹرک کے امتحانات طے شدہ شیڈول کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دورانِ امتحانات امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو امتحانی شیڈول میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فی الحال جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات کی تیاری جاری رکھیں۔