میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحانی پرچے سخت سیکیورٹی میں 14 شہروں کے لیے روانہ کردیئے گئے۔
امتحانی پرچے اسٹیل کے سربمہر ٹرنکوں میں محفوظ کیے گئے ہیں جنہیں پولیس اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔ یو ایچ ایس کی سینئر فیکلٹی اور دیگر عملہ بھی امتحانی پرچوں کے ہمراہ روانہ ہوا۔
امتحانی پرچے آج متعلقہ اضلاع کے خزانہ دفاتر میں محفوظ کیے جائیں گے جبکہ ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر کو صوبے کے 15 شہروں میں قائم 31 مراکز پر ہوگا۔