لانگ مارچ کے باعث اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد میں لانگ مارچ اور متوقع احتجاج کے پیش نظر شہر کے 24 سرکاری تعلیمی اداروں کو 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو وفاقی دارالحکومت میں طلب کی گئی اضافی پولیس نفری کی رہائش کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بند کیے جانے والے ان تعلیمی اداروں میں تمام تر تعلیمی سرگرمیاں فی الحال معطل رہیں گی۔ وفاقی نظامت تعلیم کی جانب سے فی الوقت آن لائن تدریس یا متبادل تعلیمی ذرائع فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی پالیسی جاری نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلانات کے بعد انتظامیہ نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کرنا شروع کردیا ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US