کراچی انٹر بورڈ: فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 15044امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 14683 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 6310 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 79 پانچ پرچوں میں، 747 چار پرچوں میں، 1827 تین پرچوں میں، 1864 دو پرچوں میں جبکہ 1783 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

یاد رہے آئی بی سی سی اور محکمہ جامعات و بورڈ حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق رواں سال انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات میں نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔

نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت کسی بھی پرچے میں 40فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کوungraded قراردیا جاتا ہے اور اسے اس پرچے میں کامیاب تصور نہیں کیا جاتا ہے۔

ایسے امیدوار اگر امتحان میں شرکت کے لیے دیگر شرائط پوری کرتے ہوں تو اسی پرچے کا امتحان دوبارہ دیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US