نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچز میں انونسیبلز اور سٹرائیکرز نے بالترتیب اپنے اپنے مقابلے جیت لیے ہیں۔
پہلے میچ میں انونسیبلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنکررز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کنکررز کی جانب سے دیا گیا 122 رنز کا ہدف انونسیبلز نے 14.4 اوورز میں آسانی سے حاصل کرلیا۔ فتح میں سامیہ افسر کی 57 رنز کی بہترین اننگز نے نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ سدرہ امین 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
دن کے دوسرے میچ میں سٹرائیکرز نے چیلنجرز کے خلاف ایک طرفہ مقابلے کے بعد 102 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ سٹرائیکرز نے عمیمہ سہیل کی 42 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ جواب میں چیلنجرز کی پوری ٹیم محض 62 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سٹرائیکرز کی رامین شمیم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 5 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ٹورنامنٹ کے اگلے دو اہم مقابلے منگل 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔