محمد رضوان کو معاذ صداقت سے پہلی ملاقات یاد آگئی، کہا یہ کل کی بات لگتی ہے

image

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان بیٹر معاذ صداقت کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کیا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ کل کی بات ہو، جب پشاور میں ان کے گھر ایک لڑکا ان سے ملنے آیا تھا۔ وہ نوجوان اپنے بھائی ہارون کے ساتھ آیا تھا اور پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنا اس کا خواب تھا۔

رضوان کے مطابق اس نوجوان کی آنکھوں میں بہت سی امیدیں اور دل میں عزم تھا۔ آج اسی بچے معاذ صداقت کو پاکستان کی شرٹ پہنے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاذ کا یہ سفر ایک خوبصورت آغاز ثابت ہوگا۔ محمد رضوان نے پیغام دیا کہ پاکستان کی شرٹ پہننے کا خواب ہو یا زندگی میں کوئی اور منزل حاصل کرنا، محنت، صبر اور اللہ پر یقین برقرار رکھنا چاہیے۔

محمد رضوان نے صاحبزادہ فرحان اور قومی ٹیم کو ہوم سیریز جیتنے پر مبارکباد بھی دی اور اپنے پیغام کا اختتام ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے سے کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US