پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 395 روپے 37 پیسے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن کے مطابق ہوگا۔