کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے، جبکہ سمندری ہوائیں مکمل بند ہونے سے موسم خشک ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔