پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 166 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان برقرار ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 945 پوائنٹس اضافے سے 166,070 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج کاروبار کا آغاز 297 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، جبکہ دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 1,964 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے پیشِ نظر سرمایہ کار محتاط ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US