وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صارفین سے ٹیکس وصول کرکے اپنی جیب میں ڈالنے والے کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ٹیکس کی مکمل استعداد حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
ایف بی آر اصلاحات کے جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ فیس لیس نظام کے تحت کیمروں کی مدد سے پیداواری عمل کی نگرانی مؤثر بنائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حجم 2028 تک 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 ٹریلین روپے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سمیڈا کو قرضوں کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہی کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔