آئی ایم ایف کی مہنگائی بڑھنے کی پیش گوئی، پاکستان میں شرح 9.9 فیصد تک پہنچنے کا امکان

image

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 9.9 فیصد تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2026 رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد اور بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی معاشی نمو 2025 میں 3.5 فیصد سے کم ہوکر 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی توقع ہے تاہم 2027 میں یہ شرح 3.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث 2026 میں عالمی مہنگائی 4.7 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ توانائی درآمد کرنے والے ممالک کو بڑھتے ہوئے درآمدی اخراجات، مہنگائی اور مالی دباؤ کا سامنا ہے جبکہ جغرافیائی سیاسی بحران کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں حکومتوں کو عوامی قرضوں اور بلند شرح سود کے باعث محدود مالی گنجائش کے پیش نظر خسارے پر قابو پانے، متوسط مدت کے معاشی استحکام اور کمزور طبقوں کو ہدفی ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US