خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کے شہریوں کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا خیرمقدم

image

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ، کوہاٹ اور چترال کے شہریوں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

شہریوں کے سامنے آنے والے تاثرات کے مطابق وفاقی حکومت کے اس فیصلے سے صوبے میں گزشتہ 13 برس سے جاری دہشت گردی اور انتشار کی صورتحال کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

بعض شہریوں نے سابقہ صوبائی حکومت پر دہشت گردوں کی سرپرستی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام امن، استحکام اور بہتر طرز حکمرانی کے خواہاں ہیں۔

شہریوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے میں امن و امان کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US