نیشنل سینٹر فار سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے معروف صحافی اور اینکر پرسن سید اقرار الحسن کے خلاف مقدمہ نمبر 101/2026 درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر میں ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام اور فیس بک پر مبینہ طور پر ریاست مخالف اور توہین آمیز مواد شائع کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ مقدمہ پیکا (PECA) ایکٹ 2016 کی ترمیم شدہ دفعات 9، 10، 20، 24 اور 26-A کے تحت قائم کیا گیا ہے، جبکہ کیس کی باضابطہ تفتیش اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محمد فیصل منیر خان کے سپرد کردی گئی ہے۔