پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے نزدیکرحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے جس کے بعد وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔
ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اُترنے سے چار افراد ہلاک، ریلوے حکام نے تحقیقات شروع کر دیں