9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان نامزد

image

9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کے مقدمے میں سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کردیا گیا، سابق صوبائی وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا بھی ملزمان میں شامل ہیں۔

پولیس کے تفتیشی افسر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمے کا چالان ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرا دیا۔

عدالت نے ملزمان کی شناخت کی تصدیق کے لیے نادرا اور پنجاب فرانزک کی رپورٹس بھی حاصل کیں، جن کے مطابق ملزمان کی حملے کے وقت موقع پر موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US