پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے انٹرنیشنل تین ملکی سیریز کے لاہور مرحلے کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج دوپہر تین بجے شروع ہوگی۔
اس تین ملکی سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ سیریز کا باضابطہ آغاز 18 اکتوبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے میچ سے ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 سے 31 اکتوبر تک فائنل سمیت پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور لاہور کے میچز کے فزیکل ٹکٹ 14 اکتوبر کو دوپہر تین بجے سے نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر بھی دستیاب ہوں گے۔
سیریز کے عام ٹکٹ 200 روپے سے جبکہ فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 400 روپے سے شروع ہوگی۔ علاوہ ازیں، شائقین کی سہولت کے لیے ایک شناختی کارڈ پر فی میچ زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی۔