پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے باعث میچ ایبٹ آباد سے لاہور منتقل

image

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کا فائنل میچ ایبٹ آباد سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

دو روز قبل ایبٹ آباد پہنچنے والی او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں ٹریننگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران میچ کو ری شیڈول کرتے ہوئے لاہور شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی لاہور پہنچ چکے ہیں اور اب یہ میچ کل سے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US