انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبر کے مہینے کی بہترین کارکردگی پر مینز اور ویمنز 'پلیئر آف دی منتھ' کے اعزازات کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بھارت کے شبمن گل اور آل راؤنڈر شفالی ورما فاتح قرار پائے ہیں۔
شبمن گل کو ستمبر میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس اعزاز کی دوڑ میں بھارت کے ابھیشیک شرما اور زمبابوے کے سکندر رضا بھی نامزد تھے۔
دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں بھارت کی آل راؤنڈر شفالی ورما کو ستمبر کے مہینے کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے بھارت کی سری چرنی اور سری لنکا کی چماری اتھاپتھو بھی نامزد کی گئی تھیں۔