سابق کرکٹر اور معروف امپائر سارہ ڈمبانے وانا کے انتقال پر آئی سی سی کا اظہار افسوس

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور زمبابوے کرکٹ نے سابق کرکٹر اور معروف امپائر سارہ ڈمبانے وانا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ زمبابوے کی 36 سالہ امپائر کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔

سارہ ڈمبانے وانا نے اپنے کرکٹ کیریئر میں زمبابوے کی فاسٹ بولر کے طور پر فرائض انجام دیے، اور ریٹائرمنٹ کے بعد امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہو گئیں۔

وہ 2022 میں آئی سی سی ڈویلپمنٹ امپائر پینل میں شامل ہونے والی پہلی زمبابوین خاتون تھیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 72 سینئر انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیے جن میں 10 مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US