صدر ٹرافی گریڈ ون کے چار روزہ ٹورنامنٹ کا چھٹا راؤنڈ دو فیز میں کھیلا جائے گا۔
پی ٹی وی اور کے آر ایل کا میچ 12 سے 15 اکتوبر تک راولپنڈی کے شعیب اختر اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ اسی تاریخوں میں ایم آئی ٹی سلوشنز اور ایس بی پی کا مقابلہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
غنی اور کنگزمین اکیڈمی کے درمیان میچ 14 سے 17 اکتوبر تک شیخوپورہ کی رانا نوید کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔
چھٹے راؤنڈ کا آخری میچ ایس این جی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے مابین 14 سے 17 اکتوبر تک لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔