محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے تین مزید محکموں کے لیے بجٹ فنڈز جاری کر دیے ہیں، جن میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو)، محکمہ ایکسائز اور محکمہ صنعت شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ محکمہ ایکسائز کو ایک ارب 20 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
اسی طرح محکمہ صنعت کے لیے 62 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
تینوں محکموں کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، جس سے متعلقہ محکموں کو اپنے مالی امور اور ترقیاتی و انتظامی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔