فیصل آباد میں جاری نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز میں سٹرائیکرز اور کانکررز نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے ہیں۔
پہلے میچ میں سٹارز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سٹرائیکرز کی جانب سے رامین شمیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سٹرائیکرز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کرلی۔
دوسرے میچ میں کانکررز نے چیلنجرز کو 98 رنز پر آؤٹ کر دیا، جس میں غلام فاطمہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بعد ازاں کپتان منیبہ علی کی 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت کانکررز نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔