مومنہ ریاست کی قاتلانہ بولنگ اور فاطمہ ثنا کی جارحانہ ففٹی: سٹارز اور سٹرائیکرز کی شاندار کامیابیاں

image

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے میچوں میں سٹارز اور سٹرائیکرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز میں کامیابیاں حاصل کر لیں۔

پہلے میچ میں سٹارز نے مومنہ ریاست کی شاندار بولنگ اور سمینہ آفتاب کی بہترین بلے بازی کی بدولت اِنونسیبلز کو 48 رنز سے شکست دے دی۔ سٹارز کی جانب سے سمینہ آفتاب نے 38 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ بولنگ میں مومنہ ریاست نے حریف ٹیم کے پرخچے اڑا دیے اور محض ایک رن دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے میچ میں سٹرائیکرز نے کانکررز کو 57 رنز سے ہرا دیا۔ سٹرائیکرز کی فتح میں کپتان فاطمہ ثنا اور سیدہ معصومہ زہرا نے اہم کردار ادا کیا۔ فاطمہ ثنا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 48 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی نا قابلِ شکست اننگز کھیلی۔

دوسری جانب سیدہ معصومہ زہرا نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US