لاہور میں ون ڈے ٹرائی سیریز کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا ہے۔ شائقینِ کرکٹ نجی کوریئر سینٹر سے ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔
اس ٹرائی سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، اور یہ سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 25 سے 31 اکتوبر تک فائنل سمیت چار میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹرائی سیریز کا فائنل میچ 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے، لاہور میں شیڈول میچوں کے ٹکٹس 200 روپے سے لے کر 22,000 روپے تک دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے میچز کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 300 روپے جبکہ فائنل میچ کی کم سے کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔