انڈر 17 کرکٹ: پاک-سری لنکا ون ڈے سیریز کا میلہ کل سے ملتان میں سجے گا

image

پاکستان اور سری لنکا انڈر 17 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کا آغاز کل (15 اکتوبر) سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 9 سے 11 اکتوبر تک کھیلا گیا تین روزہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا، جس میں پاکستان کے محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 190 گیندوں پر 161 رنز بنائے تھے۔

پانچ میچوں کی اس ون ڈے سیریز کا آخری اور پانچواں میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان میں شائقین یہ تمام میچز 'تماشا' اور 'ٹیپ میڈ' پر براہ راست دیکھ سکیں گے، جبکہ پاکستان سے باہر موجود شائقین کے لیے میچز کی براہ راست نشریات پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے آفیشل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US