چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ اسپیکر کے پاس اپنے پارلیمنٹیرینز کے تحفظ اور انہیں ایوان میں لانے کی درخواست لے کر گئے تھے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر قانونی مشاورت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا عمل خوش آئند ہے اور یہ ہر صورت ہونے چاہئیں، تاہم سوال یہ ہے کہ مذاکرات کی میز سے کون اور کیوں اٹھا؟ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز پر بننے والے مسودے کی 5 شقیں تھیں اور حکومتی ٹولے مذاکرات میں دراڑ ڈال رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مؤقف اپنایا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے اور نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی صرف بانی پی ٹی آئی ہی کرسکتے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی نے چاہا سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ تھے اور رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔