پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 32 برس کے ہوگئے انہوں نے اپنی سالگرہ بھائیوں اور قریبی دوستوں کے ہمراہ سادگی سے منائی۔
سالگرہ کے کیک کو کرکٹ بیٹ اور بال کی اشکال سے سجایا گیا تھا۔ بابر اعظم کی سالگرہ کی تصاویر ان کے بھائیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔