ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 24 رنز سے دھو ڈالا، ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر

image

ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت کو 24 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 17 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ کپتان شے ہوپ نے 102 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ شرفین ردرفورڈ 49 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 19.3 اوورز میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنجو سیمسن نے 56 رنز بنائے، جبکہ تلک ورما 43 اور نتیش کمار ریڈی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گداکیش موتی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے بعد سیریز کا فیصلہ کن میچ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US