شائے ہوپ کی دھواں دار سنچری، کرس گیل کا ریکارڈ برابر کر دیا

image

ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے صرف 50 گیندوں پر ناقابلِ شکست 102 رنز اسکور کیے، جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

شائے ہوپ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے ویسٹ انڈین بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل کرس گیل اور ایون لوئس دو، دو سنچریاں بنا چکے تھے۔ ہوپ بطور کپتان تین ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بنا کر روہت شرما اور بابر اعظم کے برابر بھی آگئے۔

شاندار اننگز کے دوران شائے ہوپ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے 16 مرتبہ 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے کا کرس گیل کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

شائے ہوپ کی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بھارت کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 17 اکتوبر کو بینگلور میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US