عالمی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) اور سعودی ای اسپورٹس فیڈریشن نے سعودی عرب کی سیکیورٹی صورتِ حال اور حالیہ حملوں کے بعد جدہ میں ہونے والا عالمی ای اسپورٹس ٹورنامنٹ ملتوی کردیا۔
فیفا اور سعودی ای اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے عالمی ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے منتظمین کے مطابق فیفا ای فائنلز 2026 کا انعقاد 16 سے 25 اکتوبر تک ہونا تھا تاہم خطے کی تازہ صورتِ حال اور ایونٹ کے انتظامی و لاجسٹک امور پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث جاپان اور برازیل بھی پہلے ہی اپنی ای اسپورٹس ٹیمیں مقابلے سے دستبردار کرچکے تھے۔