ملتان ون ڈے: سری لنکا انڈر 17 نے پاکستان کو 99 رنز سے شکست دے دی

image

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے انڈر 17 ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 99 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا انڈر 17 نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، جن میں میتھوکا گنارتنے کے 77 رنز نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد احسان نے 43 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان انڈر 17 کی پوری ٹیم 240 رنز کے تعاقب میں 39 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جہاں محمد صائم 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 17 اکتوبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US