کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 5.9 ریکارڈ

image

کوئٹہ اور گردونواح سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز خضدار کے شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے نوشکی، خاران، مستونگ، خضدار، قلات اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US