مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی حکومت چلے گی، گورنر فیصل کریم کنڈی

image

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی حکومت چلتی رہے گی، جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام سیکیورٹی اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کی حالیہ تقریر پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا ایک سلجھے ہوئے سیاست دان ہیں، تاہم انہیں امن کے قیام کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو امن چاہیے اور حکومت اس مقصد کے لیے اقدامات کرے گی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایل اے اور خیبر پختونخوا میں ٹی ٹی پی سیکیورٹی کے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔ جہاں ضرورت محسوس ہوئی، وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے ختم ہو چکے ہیں اور سیکیورٹی صورتحال کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US