بحرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔ اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ بحرین میں واقع رفہ ہیلی کاپٹر بیس پر امریکی ریڈار دفاعی تنصیب کو چھ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت کسی بھی فریق کی جارحیت کا ہر صورت جواب دیں گے۔
بحرین کا ایرانی میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ: کسی بھی جارحیت کا ہر صورت جواب دیں گے، اسماعیل بقائی