تین بیٹیوں کی پیدائش کے بعد ایمن خان کی حیران کن تبدیلی! منیب بٹ کا اہلیہ کی خوبصورتی پر پیارا ردعمل

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمن خان ایک بار پھر اپنی خوبصورتی اور شاندار انداز کے باعث خبروں میں آگئی ہیں۔ تین بیٹیوں کی ماں بننے کے بعد ان کی حالیہ تبدیلی نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے لام فیشن ویک میں ایمن خان نے سنہری رنگ کا خوبصورت گاؤن پہن کر شرکت کی، جہاں ان کے دلکش انداز اور فٹنس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ خاص بات یہ ہے کہ اداکارہ نے تقریباً ایک سال قبل اپنی تیسری بیٹی نائمل کو خوش آمدید کہا تھا۔

اس موقع پر ایمن خان اور ان کے شوہر منیب بٹ کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سامنے آئی، جس میں اداکارہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں؟ جس پر منیب بٹ محبت بھرے انداز میں انہیں "بیوٹی فل" کہہ کر جواب دیتے ہیں۔ دونوں کے درمیان یہ پیارا لمحہ بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایمن خان نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تاہم ڈرامہ 'باندی' کے بعد انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے لیا اور اپنی توجہ خاندان اور بچوں کی پرورش پر مرکوز کردی۔

ایمن خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداح نہ صرف ان کی خوبصورتی اور فٹنس کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ انہیں دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US