تین ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں سری لنکا نے ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 25.3 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔ بابر اعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے 17 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 15 رنز بنائے۔ عرفات منہاس 10 رنز بنا سکے جبکہ دیگر بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
سری لنکا کی جانب سے دلشن مدوشنکا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستان پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔