خوشاب: نیزہ بازی کے عالمی دن پر مکہ معاہدے سے اظہارِ یکجہتی، سلطان انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد

image

خوشاب میں نیزہ بازی کے عالمی دن پر مکہ معاہدے سے اظہار یکجہتی کے لیے سلطان انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کی سرپرستی مسلم انسٹیٹیوٹ کے بانی صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کی۔

اس موقع پر ایک منفرد اور دلکش منظر دیکھنے میں آیا جہاں گھوڑوں کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں کے رنگوں سے مزین کیا گیا تھا جبکہ گھڑ سواروں نے تلواریں اور نیزے اٹھا رکھے تھے۔

میدان میں تینوں برادر اسلامی ممالک کے پرچموں کی بہار سے اتحاد و یکجہتی کی خوبصورت تصویر سامنے آئی اور فضا "تین پرچم ایک جان" کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور مکہ معاہدے کے پیغام سے عوامی سطح پر اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

اس موقع پر صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور مکہ معاہدہ اسی عزم اور ذمہ داری کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کے قیام اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضمانت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US