کراچی میں کے ایم سی کے زیرِ انتظام عباسی شہید اسپتال میں میونسپل کمشنر کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں سندھ حکومت کی مہر لگی سرنجیں برآمد کرلیں۔
ذرائع کے مطابق اسپتال کے مین اسٹور پر مارے گئے چھاپے کے دوران ایک ہزار سرنجیں برآمد ہوئی ہیں، جن پر سندھ حکومت کی ملکیت کی اسٹمپ واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ برآمد ہونے والی سرنجز عباسی شہید اسپتال انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ کوٹیشن کے ذریعے خریدی گئی تھیں، جس میں فی سرنج کی قیمت 34 روپے کوٹ کی گئی تھی۔
چھاپہ مار ٹیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔