راجن پور میں کچے کے علاقے کے انتہائی مطلوب اشتہاری ڈاکو گمن عرف گمنی گوپانگ نے پولیس کے سامنے اپنے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی ہے۔
حکومت پنجاب نے مذکورہ ملزم کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی اور وہ قتل، اغوا اور ڈکیتی جیسے متعدد سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا۔
پولیس حکام نے اس گرفتاری کو امن و امان کے قیام کی سمت میں ایک بڑی اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔