کویت نیول فورس کے کمانڈر کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد، سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

image

کویت نیول فورس کے کمانڈر میجر جنرل (نیوی) سیف عبدالہادی الحمدان نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر معزز مہمان کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بحری سکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان و کویت کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی بحریہ کے کمانڈر کا یہ دورہ پاکستان اور کویت کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور خطے میں بحری امن و استحکام کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US