ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ جاری

image

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمورجھگڑا، عرفان سلیم اور عامرخان کے وارنٹ جاری کردیے۔

پراسیکیوشن نے پولیس کی جانب سے چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ تحریری حکم میں عدالت نےکہا کہ ریڈیو پاکستان کیسز میں 9 ملزمان تاحال مفرور ہیں، ملزمان کےخلاف سی آر پی سی سیکشن 204 کےتحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں، کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر ہارون بلور نےکہا ہے کہ سہیل آفریدی کے اگر ورانٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں تو سب قانون کے مطابق ہوگا۔

ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ پرامن ہیں اور انہیں بھی وہی مواقع ملنے چاہئیں، ہمارا پلان ہےکہ وزیراعظم کا اعلان کردہ پیکج اور کام گراؤنڈ پر نظر آئے، ہم یہ سب کام 100 دن میں کرنا چاہتے ہیں، جلد ہی تبدیلی نظر آئےگی، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US