دہشت گردی کے نام پر خیبر پختونخوا حکومت ہٹانے کے مؤقف پر مولانا فضل الرحمان شدید برہم

image

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آپ کی رائے سے اختلاف کیا تو آپ ہمارے خلاف ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر خیبر پختونخوا کی حکومت کو ہٹانے کا مؤقف اختیار کیا گیا اور ہماری قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک انہیں کسی معاملے پر کامل اطمینان نہ ہو، وہ تذبذب کی حالت میں کوئی بھی حتمی مؤقف اختیار نہیں کرتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US