پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,269.55 پوائنٹس اضافے کے بعد 165,736.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور ابتدا میں فروخت کا دباؤ رہا تاہم دوپہر کے بعد انڈیکس نے بحالی حاصل کی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 164,355.82 پوائنٹس کی کم ترین سطح سے بڑھ کر 166,100.33 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔ آخری گھنٹوں میں تیزی کے بعد انڈیکس نے کچھ پوائنٹس کھوئے تاہم مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US