معروف گلوکارہ حمیرا چنا کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد، چار مینار چورنگی کے قریب سے چوری ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اے سی ایل سی اور ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ چوری کی جانے والی گاڑی کا سراغ لگانے، اس کی برآمدگی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کیے جائیں۔