سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کے خلاف مہندی کی تقریب میں جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول ریحان کے بہنوئی اور دیگر اہلخانہ کو قتل کے مقدمے کی پیروی سے روکنے کے لیے مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
مقدمے میں انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کے بھائی کاشف بشیر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد انصر جٹ عرف مسٹر پتلو کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔