راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 106.3 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 434 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ کھیل کے دوسرے دن سعود شکیل نے 57 اور غازی غوری نے 7 رنز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، تاہم غازی غوری 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 99 اوورز میں 6 وکٹوں پر 390 رنز بنائے تھے، جس کے بعد سعود شکیل 93 اور عرفات منہاس 52 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ رضا اللہ نے 10 رنز کا اضافہ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو اور مدوشاندا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لہرو کمارا، میلان رتھنایاکا اور سونال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔