کرکٹ آسٹریلیا کا بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ

image

کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ نے واضح کیا ہے کہ ماضی کے معاملے میں واپس جانے کا کوئی فائدہ نہیں اور کیس کو دوبارہ کھولنے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں ہے، اس لیے اب آگے دیکھنے کا وقت ہے۔

سابق کرکٹر عثمان خواجہ کے حالیہ انکشافات اور اپنے دفاع میں سامنے آنے والے بیان کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ ماضی میں کی گئی تحقیقات سے مکمل مطمئن ہے۔

ٹوڈ گرینبرگ کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بھی جلد اس معاملے پر بات کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US