پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے دورانِ پرواز ایک مسافر کے مبینہ نامناسب رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
اداکارہ کے مطابق ان کے ساتھ بیٹھا شخص مسلسل انہیں گھور رہا تھا، جس سے وہ شدید بے آرامی محسوس کر رہی تھیں۔ حنا الطاف کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے کا احساس ہونے پر مسافر نے کچھ دیر چہرہ چھپایا، تاہم بعد میں دوبارہ گھورنے لگا۔
اداکارہ نے مسافر کے رویے کو بے شرمانہ قرار دیتے ہوئے اپنی تصویر کے ساتھ سوال اٹھایا کہ کیا میرے لباس میں کوئی خرابی تھی؟ بالکل نہیں۔ واقعے پر سوشل میڈیا صارفین بھی مسافر کے مبینہ رویے پر تنقید کر رہے ہیں۔